لاہورپولیس کے رواں سال 5745سرچ آپریشنز

4لاکھ55ہزارسے زائد اشخاص کو تصدیق کے بعد کلیئرکردیا گیا،ترجمان لاہورپولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے ایک پرامن اور محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے رواں برس مجموعی طور پر 5745سرچ آپریشنزکیے ہیں۔ان سرچ آپریشنز کے دوران1لاکھ73ہز ار سے زائد گھروں،95ہزار سے زائد کرایہ داروں اور 4 لاکھ 58ہزار سے زائد اشخاص کو چیک کیا گیا ۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گذشتہ روز یہاںجاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ دوران سرچ آپریشنز 4لاکھ55ہزارسے زائد اشخاص کو تصدیق کے بعد کلیئرکردیا گیا۔ قانون شکنی پر3ہزار320سے زائد افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ان سرچ آپریشنز کے دوران 792اشتہاری مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ اس دوران ناجائز اسلحہ کے553اور منشیات کے 413مقدمات درج کئے گئے ہیں۔