اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس آج سوموار کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس چیرمین سینیٹر محسن عزیز کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگااجلاس میں وفاقی وزیر توانائی کمیٹی کو ڈسکوز کی نجکاری اور بورڈز کے ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے اجلاس میں این ٹی ڈی سی بورڈ کے چیرمین ادارے کی ری سٹرکچرنگ کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس بھی آج سوموار کو ہوگا سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس چیرمین سینیٹر عمر فاروق کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا اجلاس میں ایم ڈی ایس این جی پی ایل کمیٹی کو گذشتہ تین سالوں کے دوران ادارے میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کے حوالے سے ہونے والی انکوائریوں کے متعلق بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں ایس این جی پی ایل کی جانب سے سی ایس آر فنڈز پالیسی سمیت جمع ہونے والی رقم اور اس کے استعمال کے حوالے سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔