سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا دوروزہ اجلاس آج اور کل لاہور میں منعقد ہوگا

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا دوروزہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوگا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس سوموار اور منگل کو چیئرمین سینیٹر جام سیف اللہ کی سربراہی میں ریلوے ہیڈکواٹر لاہور میں ہوگا اجلاس میں پاکستان ریلوے کی مجموعی صورتحال سمیت ایم ایل ٹو منصوبے کی تازہ ترین صورتحال اور سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریک کے بارے میں متعلقہ حکام بریفنگ دیں گے جبکہ سینیٹ کمیٹی کے حکام ریلوے ورکشاپ اور پاکستان ریلوے اکیڈمی کا بھی دورہ کریں گے