سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس آج ہو گا: نئے چیئرمین کا انتخاب ہوگا

اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس آج پیر کو ہو گا۔کمیٹی کا اجلاس دن دو بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم نمبر چار میں منعقد ہو گا۔اجلاس میں نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائیگا۔نو رکنی کمیٹی کے اراکین میں ڈاکٹر افنان،اشرف علی جتوئی ،بلال احمد خان ،ندیم بھٹو،فیصل سلیم رحمان،محسن عزیز،خلیل طاہر،خالدہ عتیب اور عمر فاروق شامل ہیں۔