اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ آج سوموار کو ہوگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و منشیات کا اجلاس چیرمین راجہ خرم نواز کی سربراہی میں پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوگا اجلاس میں سی ڈی اے حکام وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر ای،سی اور ایچ میں ایکوائر کی جانے والی زمینوں کے مالکان کو ادائیگیوں کے حوالے سے تفصیلات پیش کریں گے۔