اسلام آباد(آن لائن) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ڈیفنس اور اقتصادی امور ڈویژن کے اجلاس آج سوموار کو ہونگے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ڈیفنس کا اجلاس چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں پاکستان ائیرفورس کی دفاعی صلاحیت اور دوست ممالک کے ساتھ مختلف منصوبوں میں تعائوں کے حوالے سے پاکستان ائیر فورس کے حکام کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیں گے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور ڈویژن کا اجلاس چیرمین سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں آئی ایم ایف کے حالیہ پروگرام کے تحت موصولہ قرضے کے علاوہ گذشتہ سالوں کے دوران پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ادائیگیاں اور قرضوں کی مکمل تفصیلات پیش کی جائیں گی۔