نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی ریاست اترپردیش میں ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کوریڈور کی تعمیر کے لیے دہائیوں قدیم مسجد کو مسمار کر دیا گیا ۔بھارتی خبر رساں ا دارے کے مطابق میرٹھ کی دہلی روڈ پر واقع مسجد کو مقامی مسلم کمیونٹی کی رضامندی سے حکام اور مسجد انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد منہدم کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ مسجد ریپڈ ریل منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ بن رہی تھی جس کی وجہ اسے مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔