اترپردیش: وقف بل کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کابدترین تشدد

پچاس سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج، 2لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کاحکم 
 نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں مسلمانوں کا پرامن احتجاج اب جرم بنتا جا رہا ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش میں مسجد کے باہر وقف بل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو دہشتگردوں کی طرح نشانہ بنایا گیا۔  یوپی پولیس نے متنازع وقف بل پر آواز اٹھانے والے 50 سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔احتجاج کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو یوپی پولیس نے مظاہرین پر بدترین تشدد کیا جب کہ مظاہرین کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا گیا۔بل کی مخالفت میں سیاہ پٹیاں باندھنے پر بھی ایک لاکھ روپے کے مچلکے کی دھمکی دی گئی۔