زیادہ تر ہلاکتیں آسمانی بجلی ،درخت اور دیواریں گرنے سے ہوئیں‘گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست اترپردیش میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں طوفانی بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، طوفان سے 90 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، زیادہ تر ہلاکتیں آسمانی بجلی ،درخت اور دیواریں گرنے سے ہوئیں۔ویڈیو میں طوفان میں ہوا کے جھونکے سے درختوں اور بل بورڈز کو جڑ سے اکھڑ کر دکھایا گیا، جس میں دھول اور ملبے کے بادلوں کے درمیان کچھ گاڑیوں سے ٹکرا کر سڑک کے کنارے کے اسٹالوں پر لکڑی کے فرنیچر کو اڑا دیا