اترپردیش:بھارتی پولیس کی فائرنگ سے5 مسلمان شہید ،درجنوں زخمی

انتہاپسند ہندوئوں کی جانب سے سمبھل خوف و ہراس کے بعد مقامی لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ، شہر میں کشیدگی کے باعث کرفیو نافذ ،انٹرنیٹ سروس معطل
  نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرسمبھل میں پولیس کی فائرنگ سے پانچ مسلمان شہید درجنوں زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوئوں کی جانب سے شاہی جامع مسجد سروے کے دوران بھارتی پولیس نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔انتہاپسند ہندوئوں کی جانب سے   خوف و ہراس کے بعد مقامی لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور  ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شہر میں کشیدگی کے باعث کرفیو نافذ ،انٹرنیٹ سروس معطل ،مقامی لوگوں کے مطابق بھارتی پولیس نے ان کے ساتھ زیادتی کی،متاثرہ خاندان کاکہنا ہے کہ ہمارے ساتھ زیادتی کے باوجود مودی حکومت خاموش ہے۔مودی کے بھارت میں مسلمان ظلم و ستم کا شکار ہیں،مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنا بھارتی انتہا پسندوں کا مشغلہ بن چکا ہے ۔