2030 میں دومرتبہ ماہِ رمضان

 اسلام آباد (آئی این پی )سال 2030 دنیا بھر میں مسلمان ایک مرتبہ پھر سال میں 2 مرتبہ ماہِ رمضان کا استقبال کرینگے ۔ یہ دلچسپ اور خوبصورت چیز ہر 33 سال بعد ہوتی ہے۔فلکیاتی حساب کے مطابق 2030 میں دنیا بھر میں مسلمان 2 مرتبہ رمضان المبارک کا استقبال کریں گے۔پہلے رمضان کا آغاز 4 جنوری 2030 اور دوسرے رمضان کا آغاز 26 دسمبر 2030 کو ہونے کا قومی امکان ہے۔اس طرح 2030 میں دنیا بھر کے مسلمان ایک سال میں 36 روزے رکھیں گے۔اس سے قبل ایک عیسوی سال کے اندر 2 مرتبہ رمضان المبارک کی آمد آخری مرتبہ 1997 میں ہوئی تھی اور اب پھر 2030 کے بعد ایسا دوبارہ 2063 سے پہلے نہیں ہوگا۔