پنجاب ہائی وے پٹرول کی ماہِ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول نے ماہِ جون 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماہ جون میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 3.6 ملین افراد کو چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ 392 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ پنجاب بھر کی شاہرات پر 1.6 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور 275 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 33 ہزار 8 سو 98 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 1096 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی-