کوئی بچہ سکول سے باہر نہ ہو:رانا سکندر ،اڈلٹ لٹریسی کیلئے ایپ بنا رہے: سیکرٹری
لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت محکمہ لٹریسی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری سید حیدر اقبال، ڈی جی ڈاکٹر خرم شہزاد اور وزیر تعلیم کے مابین نان فارمل سکولوں کی استعداد کار بڑھانے سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ کم شرح تعلیم والے ایریاز کو ٹارگٹ کر کے موثر حکمت عملی بنائی جائے اور 2030 تک آ ئوٹ آف سکول چلڈرن کی تعداد زیرو کرتے ہوئے لٹریسی ریٹ 100فیصد پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا نان فارمل سکولوں کو جلد ٹیبلٹس بھی دئیے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری لٹریسی نے بتایا اڈلٹ لٹریسی کیلئے خصوصی ایپ بھی بنائی جا رہی ہے جسے بالغ افراد آن لائن استعمال کر کے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں ایپ کیلئے سیلولر کمپنی سے ڈیٹا بھی لے کر دیا جائے گا۔