28فروری کو نظام شمسی کے 7 سیارے آسمان پر ایک قطار میں نظر آئیں گے

 واشنگٹن (آئی ا ین پی )اگلے ہفتے آسمان پر ایک زبردست نظارہ دیکھنے میں آئے گا جو اس کے بعد 2040 تک دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ 28 فروری کو آسمان پر 7 سیارے ( نظام شمسی کے تمام سیارے زمین کو نکال کر) آسمان پر دیکھے جاسکیں گے۔ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون ان سب سیاروں کی نایاب پریڈ دوبارہ دیکھنے کے لیے 2040 تک انتظار کرنا ہوگا۔اس سے قبل جنوری میں 6 سیاروں کی پریڈ آسمان میں دیکھنے میں آئی تھی مگر فروری کا اختتام زیادہ بہترین نظارے سے ہوگا۔ 28 فروری کو سوج غروب ہونے کے 45 منٹ بعد آسمان کو دیکھنے پر زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس اتنے جگمگاتے نظر آئیں گے کہ انہیں بغیر دوربین کے دیکھنا ممکن ہوگا، مگر عطارد، زحل اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی سکوپ کی ضرورت ہوگی۔