قطار نہ انتظار،آن لائن سروسز سے استفادہ کریں:عمارہ اطہر

شہری پنجاب پولیس ایپ کے ذریعے بھی اب لرنر لائسنس بنوا سکیں گے
لاہور(کرائم رپورٹر)نہ قطار، نہ انتظارشہری آن لائن سروسز سے استفادہ کریں، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویڑن کے مطابق لائسنس سروسز کا حصول ہوا مزید آسان اب شہریوں کو مخصوص لائسنس سروسز کیلئے دفاتر چکر لگانے کی ضرورت نہیں، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ شہری گھر بیٹھے اپنا فریش لرنر پرمٹ، رینول لرنر پرمٹ حاصل کریں۔شہری گھر بیٹھے گمشدہ لائسنس اور لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں،شہری اپنے انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید بھی گھر بیٹھے کروا سکتے ہیں،پنجاب حکومت کی جانب سے آن لائن لائسنس کا حصول متعارف کروا دیا،شہری پنجاب پولیس ایپ کے ذریعے بھی اب لرنر لائسنس بنوا سکیں گے۔