اسلام آباد(آئی این پی)حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب 28 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے۔کمیٹی اجلاس میں حکومت کی طرف سے اپوزیشن کے مطالبات کا تحریری جواب دیا جائے گا، کمیٹی کا اجلاس ان کیمرا منعقد ہوگا۔ واضح رہے رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر ودیگر عندیہ دے چکے ہیں کہ اگر حکومت نے ہمارے تحریری مطالبات کا جواب نہ دیا تو اگلا اجلاس نہیں ہوگا۔