واشنگٹن(آئی این پی )جیمز ویب خلائی دوربین(جے ڈبلیو ایس ٹی )نے پہلی بار ایک نوزائیدہ سیارے TWA 7b کی براہ راست تصاویر حاصل کی ہیں جو زمین سے 110 نوری سال دور ایک ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے۔ یہ خلائی دوربین کی پہلی براہ راست دریافت ہے جس میں کسی سیارے کو واضح طور پر دیکھا گیا ہے۔یہ سیارہ زحل کے حجم کے برابر ہے اور وزن میں وہ کسی بھی ایسے سیارے سے 10 گنا کم ہے جسے اس سے قبل براہ راست تصویری طریقے سے دیکھا گیا ہو۔