سائنسدانوں نے نظام شمسی سے گزرنے والی انٹرسٹیلر شے دریافت کرلی

واشنگٹن (آئی این پی )سائنسدانوں نے حال ہی میں ایک نئے بین النجمی جسم کی شناخت کی ہے جو سورج کے قریب آ رہا ہے اور زمین کی طرف گزر رہا ہے۔ اس کا نام 3I/ATLAS رکھا گیا ہے اور یہ تیسرے نمبر پر دریافت ہونے والا بین النجمی جسم ہے جو ہماری نظام شمسی سے گزر رہا ہے۔ ناسا کے مطابق، یہ جسم تقریباً چار ماہ بعد سورج کے قریب ترین آ کر اس سے دور ہو جائے گا اور پھر کبھی ہماری کہکشاں میں واپس نہیں آئے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ بین النجمی جسم، یعنی یہ سورج کے نظام سے باہر سے آیا ہے، اور ایسا لگتا ہے کہ یہ کسی دوسرے ستارے کے نظام سے آیا ہو گا۔