یو اے ای صدر محمد بن زاید 26 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے

یو اے ای صدر محمد بن زاید 26 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر یو اے ای اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، تجارتی مواقع، اور خطے کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور تعاون کے نئے شعبوں میں روابط کو فروغ دینا بتایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر محمد بن زاید کی قیادت میں وفد مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے پاکستان کے مختلف سرکاری اور تجارتی اداروں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔