یو اے ای کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کل پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

یو اے ای کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کل پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد، شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان، کل بروز جمعرات، 27 فروری 2025 کو ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

 اس دورے کے دوران، وہ پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ ولی عہد، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری، ولی عہد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین اعزاز 'نشانِ پاکستان' سے نوازیں گے، جس کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوگی، جہاں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود ہوں گے۔ ولی عہد کا خصوصی طیارہ چکلالہ ایئربیس پر لینڈ کرے گا، جہاں ان کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔