ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو پاکستان پہنچیں گے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو پاکستان پہنچیں گے

ویب ڈیسک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 2 سے 3 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ، سینئر وزراء اور اعلیٰ حکام بھی پاکستان آئیں گے۔ اپنے دورے کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ بطور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے 26 مئی کو ایران کا دورہ کیا تھا۔