دبئی کے فائیو اسٹار ووکو بوننگٹن ہوٹل کے ایک کمرے میں 25 سالہ روسی فلائٹ اٹینڈنٹ اناستاسیا کی لاش برآمد ہوئی، جس کے جسم پر خنجر کے پندرہ سے زائد زخم تھے۔
وہ روسی ایئرلائن "پو بیڈا" سے وابستہ تھیں اور چند روز قبل آرام کے لیے دبئی آئیں تھیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل کا الزام ان کی سابقہ شادی شدہ زندگی کے شوہر 41 سالہ البرٹ مورگن پر ہے، جو دبئی پہنچ کر ہوٹل میں داخل ہوا اور جھگڑے کے دوران اناستاسیا کو قتل کر دیا۔دبئی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کر کے روسی حکام کو مطلع کیا، اور چند گھنٹوں بعد البرٹ مورگن کو سینٹ پیٹرز برگ میں گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت نے اسے دو ماہ کے لیے حراست میں رکھنے کا حکم دیا، جبکہ اس کی درخواست کہ اسے یوکرین کے محاذ پر بھیجا جائے، مسترد کر دی گئی۔اطلاعات کے مطابق جوڑا دو سال قبل شادی کے بندھن میں بندھا تھا، مگر تعلقات جلد ہی بگڑ گئے تھے۔ تحقیقات ابھی جاری ہیں اور روسی و اماراتی حکام واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔