بنگلور میں شوہر نے طلاق کا نوٹس بھیجنے پر بیوی کو قتل کر دیا، خود پولیس کے حوالے

بنگلور میں شوہر نے طلاق کا نوٹس بھیجنے پر بیوی کو قتل کر دیا، خود پولیس کے حوالے

بھارتی شہر بنگلورو میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں 40 سالہ بالاموروگن نے اپنی بیوی 39 سالہ بھونیشوری کو اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا جب اس نے طلاق کا نوٹس بھیجا۔

 واقعے کے بعد بالاموروگن خود پولیس کے حوالے ہوگیا۔بھونیشوری یونین بینک آف انڈیا میں اسسٹنٹ منیجر تھیں، جبکہ بالاموروگن ایک سافٹ ویئر انجینئر تھا اور گزشتہ چار سال سے بے روزگار تھا۔ جوڑے نے 2011 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔گولی مارنے کے بعد بھونیشوری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ جوڑا تمل ناڈو کے سیلم ضلع کا رہائشی تھا اور 2018 سے بنگلورو میں مقیم تھا۔