بھارتی شہر احمد آباد میں ایک ناراض شوہر نے اپنی بیوی سے طلاق کے بعد انتقام لینے کے لیے میکے پارسل میں بم بھیج دیا۔
پولیس کے مطابق، 44 سالہ روپن باروٹ نے اپنی بیوی کے سسرال کو دھمکی دینے کے لیے اس کارروائی کو انجام دیا۔ اس نے انٹرنیٹ سے بم بنانے اور دیسی ساختہ پستول بنانے کی مہارت حاصل کی تھی۔دھماکا اس وقت ہوا جب ڈیلیوری مین کریت سُکھاڈیا خاتون کو پارسل دینے کے دوران دھماکے کی زد میں آ گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں سے ایک شخص بلدیو سکھاڈیا تھا، جو دھماکے کے دوران لمحہ بھر کے لیے اندھا ہو گیا لیکن وہ محفوظ رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ روپن باروٹ کا خیال تھا کہ اس کی بیوی کو طلاق کے فیصلے کے لیے اکسانے والا شخص بلدیو سُکھاڈیا ہے۔ پولیس نے روپن باروٹ کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں بم اور دیسی بندوقوں کی ایک منی فیکٹری دریافت ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، اور اس کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔