بیوی نے 50 ہزار روپے میں شوہر کا قتل کروا دیا، موبائل فون نے راز فاش کر دیا

بیوی نے 50 ہزار روپے میں شوہر کا قتل کروا دیا، موبائل فون نے راز فاش کر دیا

بھارت میں دہلی پولیس نے ایک سال قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل کرلیا، جہاں بیوی نے اپنے شوہر کو 50 ہزار روپے میں قتل کروا دیا اور موبائل فون نے اس راز کو بے نقاب کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول 42 سالہ پریتم پرکاش جرائم اور منشیات میں ملوث تھا اور اپنی بیوی سونیا پر تشدد کرتا رہتا تھا۔ سونیا نے سوشل میڈیا پر ٹیکسی ڈرائیور روہت سے دوستی کے بعد اس سے شادی کا منصوبہ بنایا۔2 جولائی 2024 کو شوہر سے جھگڑے کے بعد سونیا نے روہت سے پریتم کو قتل کرنے کی درخواست کی۔ رقم نہ ہونے پر اس نے اپنے بہنوئی کے بھائی وجے کو 50 ہزار روپے دے کر قتل کروا دیا۔ 5 جولائی کو وجے نے پریتم کو قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی جبکہ موبائل ضائع کرنے کے بجائے روہت استعمال کرتا رہا، جس نے پولیس کو ملزمان تک پہنچا دیا۔تفتیش میں سونیا اور روہت دونوں نے قتل کا اعتراف کرلیا جبکہ وجے پہلے ہی چوری کے مقدمے میں جیل میں موجود تھا۔ پولیس نے مقتول کی لاش نالے سے برآمد کرکے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت شروع کردی۔