4ملزم گرفتار،ناجائزاسلحہ بر آمد

بورے والا ( خصوصی رپورٹ)پٹرولنگ پولیس نے 4 ملزموں کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ، پولیس نے زیر حراست چاروں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ، پٹرولنگ پولیس نے گگومنڈی کے رہائشی 4 ملزموں سے دوران چیکنگ ناجائز اسلحہ بر آمد ہو نے پر انہیں گرفتا رکر لیا ،کچی پکی پوسٹ کے انچارج رانا شیراز اور شفٹ انچار ج کاشف فقیر نے چاروں ملزموں کو لڈن پولیس کے حوالے کرتے ہوئے قانونی کارروائی شرو ع کر دی، جبکہ لڈن پولیس نے ملزم اویس ، علی نذیر ، صابر علی اور حمزہ امانت کے قبضہ سے بر آ مد کر دہ اسلحہ کو تحویل میں لے کرمقدمات درج کر لیے۔