لاہور(کرائم رپورٹر)نوانکوٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا سمیت 2 ملزم گرفتار کر لیے۔ پولیس نے گٹکا فروشی میں ملوث ملزماعمر حفیظ اور عمیر کو گرفتار کر کے ہزاروں مالیت کے گٹکے سے بھرے درجنوں ڈبے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔لٹن روڈ پولیس نے ہوائی فائرنگ کاملزم گرفتار کر لیا۔لٹن روڈپٹرولنگ ٹیم نے فائرنگ کی آواز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے علی کو اسلامیہ پارک سے اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔