ستلج میں بھارت سے پانی کی بندش، کسان مشکلات کا شکار

حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)بھارت کی جانب سے دریائے ستلج کا پانی بند کرنے کے بعد دریائے ستلج خشک ہو گیا ہے، جس کے سبب مقامی کسان پانی کی شدید قلت اور فصلوں کے نقصان کا سامنا کر رہے ہیں۔موسم کے لحاظ سے فصلوں کو سب سے زیادہ پانی کی ضرورت ہے، لیکن پانی کی بندش کی وجہ سے کسان شدید پریشانی میں ہیں۔ سابقہ صورتحال میں بھارت نے پاکستان کے دریاو?ں میں پانی چھوڑا تھا جس سے سیلاب آیا اور ریت و مٹی کی آمد سے فصلوں کو نقصان پہنچا، جس کے بعد کسانوں نے اپنی فصلیں بچانے کے لیے اضافی محنت کی۔ اب پانی کی بندش سے وہ دوبارہ مشکلات میں ہیں اور حکام سے فوری مدد کے منتظر ہیں۔