کھاد کی قیمتوں میں اضافہ، کسان مشکلات کا شکار

حویلی لکھا میں 50 کلو تھیلا تیرہ ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا
حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)حویلی لکھا و گردونواح کے مختلف علاقوں میں کاشتکار حالیہ دنوں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سیلابی بارشوں نے فصلوں کو نقصان پہنچایا جبکہ ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے کسانوں کی پریشانی مزید بڑھا دی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈی اے پی کھاد کا 50 کلو تھیلا گیارہ سے تیرہ ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جس سے زمیندار طبقہ مالی طور پر شدید دباو? کا شکار ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ سیلاب نے پہلے ہی ان کے مالی حالات تباہ کر دئیے، اب مہنگی کھاد نے زمین کاشت کے قابل نہیں چھوڑی۔کاشتکاروں نے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد کی قیمتوں میں فوری کمی اور سبسڈی فراہم کی جائے، جبکہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ زراعت کو تباہی سے بچایا جا سکے۔