گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے ایل پی جی کا استعمال بڑھ گیا ہے۔
مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرین ٹاؤن میں سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں سوئی گیس کی بندش کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے ایل پی جی کا استعمال بڑھ گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی مسلسل بندش کے باعث وہ مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ان کے گھریلو اخراجات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرین ٹاؤن میں سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ انہیں متبادل ایندھن پر انحصار نہ کرنا پڑے۔شہریوں نے حکومت سے ایل پی جی کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو مہنگائی کے اضافی بوجھ سے ریلیف مل سکے۔