پاکستان کے ساتھ تجارتی راستوں کی بندش سے افغانستان کے کسان شدید مالی بحران کا شکار

کابل (آئی این پی )طالبان رجیم کی انتہاپسندانہ پالیسیوں کے باعث ٹماٹر، پیاز، تازہ پھل اور سبزیوں کی قیمتیں متاثر ہو رہی جس کے باعث   افغان کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔افغانستان سے تجارتی سرگرمیاں طالبان رجیم کی جانب سے مختلف دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کی بنیاد پر معطل ہیں۔افغان طالبان رجیم کی غلط اور امن دشمن پالیسیوں کی بدولت افغانستان کے کسان اور کاشتکار رل گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں افغان کاشتکار نے فصلوں کی تباہی پر کہا کہ پہلے ٹماٹر کی ایک من کی قیمت 12 ہزار افغانی تھی جو اب صرف 500 رہ گئی ہے