80 وارداتوں میں ملوث ملزمو کو شفیق آباد اور مغلپورہ پولیس کے حوالے کردیا
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور شہر میں فول پروف سیکورٹی کے لیے ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کرمنلز کے خلاف پرعزم ہے۔ لاہور شہر میں 49 اور 31 مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 عادی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 80 وارداتیں کی ہیں۔ ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بند روڈ اور مغلپورہ چوک سے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان وقاص اور شہریار پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگ وار اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شفیق آباد اور مغلپورہ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہروقت پرعزم ہے۔ شہر کے امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔