کریک ڈائون تیز، 3 ماہ میں 1385 عادی مجرم ،اشتہاری گرفتار

خفیہ اطلاع پر کارروائیاں 2079 عدالتی مفروران کو بھی کے کٹہرے میں لایا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کرتے ہوئے ہزاروں خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا گیا پولیس نے تین ماہ میں 1385 عادی مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا، جبکہ 2079 عدالتی مفروران کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔ اس کے علاوہ مجموعی طور پر 3960 اشتہاری ملزمان کی گرفتاریاں بھی یقینی بنائی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دیگر اضلاع میں بھی کارروائیاں کی گئیں، جہاں سے متعدد خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے اور اس میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔فیصل کامران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن و امان کی بحالی کے لیے جرائم پیشہ عناصر کا جیل میں ہونا ناگزیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سول کپڑوں میں ملبوس اہلکار اشتہاریوں اور جرائم پیشہ گینگز کی ریکی کر رہے ہیں تاکہ انہیں جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اردگرد مشکوک افراد پر نظر رکھیں۔ کسی بھی اشتہاری یا مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔پولیس حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد شہر کو جرائم سے پاک کرنا اور عوام کو