9 اشتہاری ،4 عدالتی مفرور بھی پکرے گئے،77افراد کیخلاف کارروائی
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر جرائم کی روک تھام اور مئوثر پولیسنگ کے لیے ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان اور ایک خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا۔ دورانِ پٹرولنگ نو اشتہاری ملزمان سمیت 45 عادی مجرمان اور چار عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 316 مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کیا گیا، جبکہ 77 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی