سکندر منشیات کی سپلائی دیتے پکڑا گیا ،ملزم جنید سے 720 گرام آئس برآمد، شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے 2ملزم دھر لئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس ایچ او ہئیر عزیر ارشد، ایس آئی محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ مشہور منشیات فروش سکندر کومنشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم سکندر سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ملزم کا مضافاتی علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے ،سول لائن ڈویڑن پولیس منشیات فروشوں کیخلاف ان ایکشن ہے گڑھی شاہو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزم جنید کو دوران پٹرولنگ گوندی پیر دربار گڑھی شاہو سے گرفتار کیا گیادوران تلاشی ملزم سے شاپر میں چھپائی ہوئی 720 گرام آئس برآمد کی گئی ملزم جنید آن لائن آرڈر پر مطلوبہ لوکیشن پر ہیروئن سپلائی کرتے ہوئے پکڑا گیاملزمان پر مقدمہ درج کرکے ونگ انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا ا شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی 1100 گرام کے قریب آئس برآمد کی گئی ملزمان کو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر گرفتار کیاشاہدرہ ٹاؤن پولیس نے منشیات فروش نیاز عرف بھولا اور اختر جان کو منشیات سمیت گرفتار کیاملزمان رہائشی ایریا میں پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتے تھے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا