2 ملزم گرفتار، 960 گرام چرس اور 500 گرام آئس برآمد، مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر) مزنگ اور سول لائنز پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق ملزمان سیم مسیح اور اویس کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 960 گرام چرس اور 500 گرام آئس برآمد ہوئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان چل پھر کر گلی محلوں اور بازاروں میں منشیات فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی سول لائنز نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کڑی نگرانی اور کارروائیاں جاری ہیں۔