3 ہزار ڈالر لو اور اپنے ملک واپس جاو، ٹرمپ انتظامیہ کی غیر قانونی تارکین وطن کو پیشکش

جو لوگ خود کو ڈی پورٹ نہیں کریں گے انہیں گرفتاری، ملک بدری اور دوبارہ داخلے پر مستقل پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا 
 جو خود کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے سائن اپ کرتے ہیں انہیں اپنے ملک واپس جانے کیلئے ہوائی جہاز کا مفت ٹکٹ دیا جائے گا
واشنگٹن(آئی این پی)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ چھوڑنے پر رقم دینے کی پیشکش کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو سال کے آخر تک خود ساختہ جلاوطنی پر رقم دینے کی پیشکش کی ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی تارکین وطن اگر CBP Home ایپ کے ذریعے خود کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے سائن اپ کرتے ہیں تو انہیں اپنے ملک واپس جانے کیلئے ہوائی جہاز کا مفت ٹکٹ اور 3 ہزار ڈالر دیے جائیں گے ۔ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے از خود واپس جانے والے غیر قانونی تارکین وطن دی جانے والی ایک ہزار ڈالر کی رقم کو بڑھا کر 3 ہزار ڈالر کیا ہے