ان میں 52 فیصد ایتھوپین، 47 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں
سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 29 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا
ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب میں اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر مزید 13 ہزارغیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کر دیا گیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 سے 11 فروری 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 12 ہزار 875 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار778 کوغیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 3 ہزار376 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش پر 2 ہزار307 افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں 52 فیصد ایتھوپین، 47 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں 75 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے جو سرحد پار کرکے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 29 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا