انتخابی وعدے پر عمل ہوگا، کوئی خود سے واپس چلا گیا تو ٹھیک ، ورنہ اسے ڈھونڈ کر باہر نکالیں گے، ٹام ہومین
واشنگٹن(آئی این پی)ٹرمپ انتظامیہ نے اقتدار کے پہلے ہی روز غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری کر لی، سرحدی امور کے ذمہ دار ٹام ہومین نے کہا ہے کہ لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کے انتخابی وعدے پر عمل ہوگا۔ٹام ہومین کا کہنا تھا کہ کوئی خود سے واپس چلا گیا تو ٹھیک ہے، ورنہ اسے ڈھونڈ کر باہر نکالیں گے، اور پہلے دن ہی بڑے پیمانے پر غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریاں کریں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق آئندہ منگل کو شکاگو میں امیگریشن ریڈ کا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ہے، دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ صدارت سنبھالنے کے بعد متعدد غیر قانونی تارکین وطن واپس چلے گئے ہیں۔