برطانیہ، فرانس میں غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے واپس بھیجنے کا معاہدہ

چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آنے والوں کو گرفتار کرکے مختصر ترتیب میں واپس بھیجا جائیگا، برطانوی وزیراعظم 
 ہمارے مخالفین کو اب علم ہوگا کہ کسی پر حملے کا جواب دونوں ممالک دیں گے،فرانسیسی صدر میکرون  
لندن(آئی این پی )برطانیہ اور فرانس کے مابین چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن سے نمٹنے کے لئے معاہدہ طے پاگیا ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آنے والوں کو گرفتار کرکے مختصر ترتیب میں واپس بھیجا جائے گا، اس کے برعکس صرف حقیقی پناہ گزینوں کو قبول کریں گے۔دوسری جانب فرانسیسی صدرمیکرون نے کہا کہ نارتھ ووڈ ڈیکلریشن پر دستخط کے بعد برطانیہ اور فرانس پہلی بار جوہری ڈیٹرنٹس کو مربوط کرسکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مخالفین کو اب علم ہوگا کہ کسی پر حملے کا جواب دونوں ممالک دیں گے ۔