گذشتہ ماہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو پناہ گزینوں کی ملک بدری دوبارہ شروع کرنے سے روک دیا تھا، فیصلہ ایک بڑی قانونی کامیابی ہے،امریکی میڈیا
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک بدری کی پالیسی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی ملک بدری کی پالیسی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کو غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کی اجازت دے دی۔امریکی میڈیا کے مطابق فیصلہ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے لیے ایک بڑی قانونی کامیابی ہے۔گذشتہ ماہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو پناہ گزینوں کی ملک بدری دوبارہ شروع کرنے سے روک دیا تھا۔