لندن(آئی این پی )انسانی اسمگلنگ میں سہولت کاری پر برطانیہ میں 29 سالہ بھارتی شہری کو گرفتار کرلیاگیا۔نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) اور ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران برمنگھم کے اندرون علاقے ہینڈز ورتھ میں چھاپہ مار کر ملزم کو حراست میں لیا ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کو غیر قانونی امیگریشن میں سہولت کاری کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے اور وہ تاحال حراست میں ہے جہاں این سی اے اور ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے تفتیشی افسران اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔چھاپے کے دوران متعدد الیکٹرانک آلات بھی تحویل میں لیے گئے ہیں، جن کا فرانزک معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ نیٹ ورک اور اس سے وابستہ افراد کے بارے میں مزید شواہد حاصل کیے جا سکیں