گرفتار ملزموں میں وقاص اشرف ، رانا محمد فرحان اور محمد شامل ہیں‘ایف آئی اے گوجرانوالہ نے گرفتار کیا
لاہور(عدنان ملک)انسانی سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کے دوران ایف آئی اے گوجرانوالہ نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث سمگلر سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا‘گرفتار ملزموں میں وقاص اشرف ، رانا محمد فرحان اور محمد شامل ہیں‘ملزم وقاص اشرف مراکش کشتی حادثے میں ملوث پایا گیا ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں سمبڑیال سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ عامر علی کو اسپین بھجوانے کی کوشش ک جبکہ دیگر 2 کاروائیوں میں ملزم رانا محمد فرحان کو ڈسکہ سے جبکہ ملزم محمد عدیل کو کامونکی سے گرفتار کیا گیا ملزم فرحان نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 27 لاکھ روپے ہتھیائے ‘ائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر نے کہاہے کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا