برطانیہ: انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈائون کافیصلہ

 سفر و موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی، حکومت مجوزہ قوانین کے نفاذکیلئے قانون پارلیمنٹ میں پیش کریگی
لندن(آئی این پی )برطانوی حکومت نے انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی سمگلنگ میں مشتبہ طور پر ملوث افراد کو سفر کرنے، موبائل فون اور لیپ ٹاپ کے استعمال سے روک دیا جائے گا۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد پر سوشل میڈیا کے تمام نیٹ ورکس، بعض افراد سے تعلق رکھنے اور مالی معاملات رسائی پر پابندی بھی لگائی جاسکے گی اور مشتبہ افراد کے خلاف عبوری سیریس کرائم پریونشن آرڈر استعمال ہوگا۔مزید برآں حکومت مجوزہ قوانین کے نفاذکیلئے آئندہ چند ہفتوں میں قانون پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔