آصف جاوید کو گوجرانوالہ، محمد فیضان کو لاہور اور طیب جٹ کو قصور سے گرفتار کیا گیا
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے نے نو سال سے مفرور اشتہاری ملزم آصف جاوید کو گوجرانوالہ، محمد فیضان کو لاہور اور طیب جٹ کو قصور سے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان شہریوں کو یورپ بھجوانے اور ملازمت دلوانے کا جھانسا دیکر رقم ہتھیاتے اور پھر روپوش ہوجاتے تھے، تینوں ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔