لندن(آئی این پی ) برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کو برطانیہ اور یورپ لانے والے ملزم کو 25سال جیل کی سزا سنادی گئی ۔برطانوی میڈیا کے مطابق براستہ بحیرہ روم 3ہزارسے زائد افراد کو یورپ سمگل کرنے والے مجرم کو 25سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔نیشنل کرائم ایجنسی کی کامیاب تفتیش کے نتیجے میں اسے لندن میں 25سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ 42سالہ احمد ایبِد، مصری ماہی گیر ہے اور برطانیہ میں مقیم تھا۔ اکتوبر 2022سے جون 2023کے درمیان شمالی افریقا سے اٹلی تک 3,800سے زائد افراد کو خطرناک اور غیر محفوظ کشتیوں کے ذریعے منتقل برطانیہ اور یورپ منتقل کرنے کے جرم میں ملوث پایا گیا۔