ریاست اور قوم دہشتگرد عناصر کے خلاف متحد ہیں‘ سردار ایاز صادق

 جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت
اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کرک کے تھانہ گرگری کی حدود میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم پولیس کے بہادر شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ریاست اور قوم دہشتگرد عناصر کے خلاف متحد ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فائرنگ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہارکیا اور فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا اور کہا کہ مشکل گھڑی میں شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں