صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع چار سدہ میں جے یو آئی کے سابق ایم پی اے اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس پر حملے اور ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت، قوم کے حوصلے ہرگز پست نہیں کیے جا سکتے
دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی عزم مضبوط اور غیر متزلزل ، دہشت گرد عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ پاکستان کو ایک پْرامن اور مستحکم ریاست بنایا جا سکے، :صدرِ مملکت
اسلام آباد (آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی اس افسوسناک واقعے پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ دہشت گردانہ اقدامات سے قوم کے حوصلے ہرگز پست نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔صدر زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی عزم مضبوط اور غیر متزلزل ہے، جبکہ دہشت گرد عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ پاکستان کو ایک پْرامن اور مستحکم ریاست بنایا جا سکے۔قومی قیادت کے ان بیانات کے بعد واضح پیغام دیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست اور قوم متحد ہیں اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔