12 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا:سپیکر
اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 12 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اوردہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 11 بہادر جوانوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ایک بیان میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے شہداء کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔سردار ایازصادق نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، دہشتگرد اپنے مذموم عزائم اور شرپسند عناصر میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔