صدر مملکت نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منسوب مکان کی زیارت کی‘ منتظمین اور مبلغین سے بھی ملاقاتیں کیں‘ نجف کے گورنر اور دوسرے اعلی حکام بھی موجود تھے
نجف (آن لائن)صدر آصف علی زرداری نے نجف اور کوفہ میں مقاماتِ مقدسہ پر حاضری دی۔صدر مملکت نے نجف میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے روضہ مبارک پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔صدر نے مسجدکوفہ میں نوافل ادا کئے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منسوب مکان کی زیارت کی۔ صدر مملکت نے نجف اور کوفہ میں امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔صدر مملکت نے منتظمین اور مبلغین سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں نجف کے گورنر اور دوسرے اعلی حکام بھی موجود تھے۔